اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول2021

0
923

2021اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول 13 جولائی2021 ،کو منعقد ہوا. جس میں مارننگ شفٹ کے سات ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی ان میں سول، مکینیکل، الیکٹریکل، سی. آئی. ٹی،الیکٹرونکس،سافٹ ویر، اور بائیومیڈیکل نے حصہ لیا. جبکہ ایوننگ شفٹ سے چار ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی. ان میں میکینکل، سول، سافٹ ویر اورسی. آئی. ٹی شامل ہیں.
اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹیول 2021، میں پانچ گیمز کا انعقاد کیا گیا. ان میں ٹیپل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹسال،ٹگ آف وار اور شطرنج شامل ہیں.
اس فیسٹیول میں مجموعی طور پر 216 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں مارننگ شفٹ کی 49 گرلزاور 125 بوائز نے جبکہ ایوننگ شفٹ کے 42 بوائز نے حصہ لیا.
اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 13 جولائی کو منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی پرائڈ آف پرفارمنس اولمپئین سمیع اللہ تھے.انہوں نے اپنے خطاب میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اسپورٹس فیسٹیول کی کاوشوں کو سراہا، اور انہوں نے کہا کہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں اس طرح کی ھیلدی تقریبات ہونی چاہیے، انہوں نے اے آئی ٹی کے پرنسپل کا بھی شکریہ ادا کیا. صدارت کے فرائض اے آٹی ٹی کے پرنسپل فریدون فر نے انجام دیئے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے آئی ٹی میں اس طرح کی اسپورٹس سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہےگا. گیسٹ آف آنر اے آئی ٹی کے ایکٹنگ کنونیر قاضی نصر عباس تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے آئی ٹی میں اسپورٹس سرگرمیوں کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے. تمام گیمز کا انعقاد گورنمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن میں ہوا. اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ الیکٹریکل ٹیکنالوجی اور سول ٹیکنالوجی کی فٹسال ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں سول ٹیکنالوجی نے 3کے مقابلے میں 2 گول سے
الیکٹریکل ٹیکنالوجی کو شکست دی. سول ٹیکنالوجی کی جانب سے دو گول ان کے کپتان سفیان عابد اور ایک گول اسد علی نے کیاجبکہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک گول حسان اور ایک گول فراز نے کیے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here