سجاس کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن کے موقع پر ” ہاکی رپورٹنگ ورکشاپ” کا انعقاد کیا گیا

0
986

سجاس کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن کے موقع پر ” ہاکی رپورٹنگ ورکشاپ” کا انعقاد کیا گیا۔
کسی بھی کھیل اور کھلاڑی کے عروج و زوال میں سب سے اہم کردار اسپورٹس جرنلسٹس کا ہوتا ہے، اولمپیئن حنیف خان اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے فائف اے سائیڈ ہاکی رپورٹنگ کے قوانین سے اگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، اولمپیئن کاشف جواد
قوانین پر عبور رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹس کی رپورٹنگ کا معیار بہت بلند ہوتا ہے، صدر سجاس
سجاس نے اپنے قیام سے لیکر آج تک سیکھنے اور سیکھانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، سیکریٹری سجاس
ہاکی کے فروغ کے لئے کے ایچ اے اور سجاس کا ساتھ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا، حیدر حسین
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) تفصیلات کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن کے موقع پر ” ہاکی رپورٹنگ ورکشاپ ” کا انعقاد کیا گیا۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلکس میں منعقدہ ورکشاپ سے اظہار خیال کرتےاور ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان کا کہنا تھا کہ صحافی کا ہوم ورک پورا ہو تو بڑے سے بڑا کھلاڑی یا آرگنائزر اسے ڈاج نہیں دے سکتا۔ کسی بھی کھیل اور کھلاڑی کے عروج و زوال میں سب سے اہم کردار اسپورٹس جرنلسٹ کا ہوتا ہے، اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن پہ سجاس نے ہاکی رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کر کے ثابت کردیا ہے کہ اسپورٹس جرنلسٹس قومی کھیل کی بحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اینتھز اولمپک سڈنی اولمپک ولڈ کپ 2002 میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے اور جدید ہاکی کی کوچنگ کی تربیت حاصل کرنے والے اولمپیئن کاشف جواد نے شرکاء کو جدید ہاکی “فائف اے سائڈ” کے قوانین سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان ہاکی قوانین کو بروقت نہ سمجھنے کا نقصان اٹھا چکی ہے، دس دس منٹ کے دو ہاف پر مشتمل جدید ہاکی فائف اے سائیڈ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اس حوالے سے روڈ میپ پر کام کررہی ہے جبکہ فائف اے سائیڈ ہاکی کو اولمپکس گیمز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کی کامیابی میں سجاس کا اہم کردار ہے، وقت کے ساتھ سجاس اور کے ایچ اے کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا، ورکشاپ سے انٹر نیشنل ہاکی کمنٹیٹر ریاض الدین، سینئر اسپورٹس جرنلسٹس راشد عزیز، سید نصر اقبال، محمود ریاض، مقصود احمد، نادرہ مشتاق اور جعفر حسین نے رپورٹنگ اور نیوز پیکج کے حوالے سے اظہار خیال کیا، ورکشاپ میں سجاس کے ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے، سجاس کے صدر آصف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھیل کی رپورٹنگ کے لئے اسپورٹس جرنلسٹس کا متعلقہ کھیل کے قوانین سے اگاہ ہونا رپورٹنگ کے معیار کو بلند کرتا ہے۔صحافی اگر قوانین سے اگاہ ہو تو ریفری بھی محتاط رہتا ہے، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ سجاس نے اپنے قیام سے لیکر آج تک سیکھنے سیکھانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ 1924 میں وجود میں انے والی اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم AIPS نے 1994 میں ہر سال 02 جولائی کو ولڈ اسپورٹس ڈے منانے کا اعلان کیا، اج دو جولائی کو پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ہدایت پر پورے پاکستان میں یہ دن منایا جارہا ہے، ورکشاپ کے اختتام پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور اولمپیئن کاشف جواد نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال اور سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان نے اولمپیئن کاشف جواد اور حیدر حسین کو سجاس کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔۔۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here