الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا

0
1165

الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا،
چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا افتتاح نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صدر فیصل معیز کیا، پہلے دن تین میچز کھیلے گئے.
لیگ کا افتتاح نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا،، الصغیر ہاکی کلب کے انڈر 14 کھلاڑیوں پر مشتمل چھے ٹیمیں، صابر ٹائیگرز، تبسم پینتھر، امتیاز ڈولفن ، علی ایگلز، شعیب لائنز اور عظیم فیلکن شرکت کررہی ہیں،، افتتاحی میچ میں صابر ٹائیگرز نے عظیم فیلکنز کو تین گول سے شکست دی، علی عباس نے تینوں گول اسکور کرے ہیٹ بنانے کا اعزاز حاصل کیا،، دیگر میچز میں امتیاز ڈولفنز نے تبسم پینتھرز اور شعیب لائنز نے علی ایگلرز کو ہرادیا.. مہمان خصوصی فیصل معیز نے گرائونڈ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے الصغیر کلب کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here