صدر پاکستان آرچری فیڈریشن سید عارف حسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا

0
1166

صدر پاکستان آرچری فیڈریشن سید عارف حسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا
(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان آرچری فیڈریشن کا لاہور میں ہنگامی جنرل کونسل اجلاس میں صدر آرچری فیڈریشن سید عارف حسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کا اجلاس پی او اے ہاوس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ نے صدارت کی۔ ہاوس کی جانب سے صدر پاکستان آرچری فیڈریشن سید عارف حسن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جس کے بعد اجلاس کی صدارت سید عارف حسن نے سنبھال لی۔ اجلاس میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے آٹھ میں سے سات یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں کوئی نمائندہ شرکت نہ کر سکا۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکا نے سیکرٹری آرچری فیڈریشن وصال محمد کی جانب سے پشاور میں دس نومبر کو بلائے جانے والے غیرقانونی اجلاس کی سخت مزمت کی اور مطالبہ کیا وہ اپنی اس حرکت پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے ممبران اور آفیشلز سے 9 نومبر 2020ءتک معافی مانگیں۔ دوسری صورت میں 11 نومبر کو پاکستان آرچری فیڈریشن کے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں سیکرٹری فیڈریشن کے خلاف باضابطہ انکوئری کی جائے۔ بعد ازاں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ارکان کی جانب سے مجھ پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہنگامی اجلاس بلانے کا مقصد یہ تھا کہ گذشتہ چند روز سے فیڈریشن کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا اسی وجہ سے فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا۔ 8 یونٹس میں سے 7 یونٹس نے مجھ پر بھرپور اعتماد کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کا الیکشن نہیں ہوا تھا جس کی بنا پر انہیں اجلاس میں نمائندگی کی اجازت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2021ءمیں آرچری کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے جلد شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے ہنگامی اجلاس میں خیبرپختونخواہ آرچری ایسوسی ایشن، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن، سندھ آرچری ایسوسی ایشن، آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، پولیس سپورٹس بورڈ، ریلوے سپورٹس بورڈ اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here