فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے امتزاج سے بنا ہوا کھیل ٹیک بال

0
1007

فٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے امتزاج سے بنا ہوا کھیل ٹیک بال
کراچی سندھ میں ٹیک بال کھیل کا خوشگواراضافہ، پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ ٹیک بال ایسوسیشن نے الفا کالج نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیک بال کی لانچنگ تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ہاکی اولمپئن سمع اللہ اور الفا کالج کے ڈائریکٹر کاشان اقبال نے ربن کاٹ کر کیا۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) حال ہی میں متعارف ہونیوالا ٹیک بال کا کھیل ملکی کھیلوں میں ایک خوشگوار اضافہ ہے تقریبا سو سے زائد ملکوں میں کھیلا جانے والا ٹیک بال کا کھیل پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے خیبرپختونخواہ کے بعد کراچی، سندھ میں بھی ٹیک بال کے کھیل کا باقائدہ آغاز ہوگیا پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ ٹیک بال ایسوسیشن نے الفا کالج ایجوکیشن نیٹ ورک کے تعاون سے ہونے والی رنگا رنگ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ہاکی اولمپئن سمع اللہ اور الفا کالج کے ڈائریکٹر کاشان اقبال نے ربن کاٹ کر کیا اور ان کے علاوہ ٹیک بال فیڈریشن کے صدر ابصار علی ،سیکرٹری سندھ ٹیک بال ایسوسیشن حق نواز گزدر ،سیکرٹری کراچی ٹیک بال اسمعیل شاہ، امتیاز شیخ، گوہر رضا، نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سید انجنیئر محفوظ الحق اور اسپورٹس و سول سوسائٹی کی اہم شخصیات شامل تھیں، الفا کالج ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹرز کاشان اقبال، سلمان مصطفی، زرک مشتاق, شہروز اقبال، نوید علی، عمر الطاف اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت کالج انتظامیہ کے دیگر افراد شریک تھے اسپورٹس کووآرڈینیٹر ماجد رسول اور مس نجمہ فرحان نے مہمانوں کے استقبال اور ایونٹ کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لانچنگ تقریب میں سابق ہاکی اولمپئن سمع اللہ نے کہا کہ ماضی میں اسکول کالجز میں ٹیبل ٹینس سمیت کئی اسپورٹس کھیلے جاتے تھے مگر اب وہ ماحول نہیں رہا پہلے اسٹوڈنٹس میں کھیلوں کے زریعے ہی مقابلوں کا رجحان بڑھتا تھا انھوں نے کہا کہ ٹیک بال مائنڈ گیم ہے جس سے پلئیرز میں جسمانی پھرتی بڑھتی ہے، سمع اللہ نے کہا کہ اس کھیل کو اسکول کالجز کے علاوہ ڈسٹرکٹ لیول پر بھی کھیلا جانا چاہئے انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس کھیل کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے ۔
الفا کالج کے ڈائریکٹر سلمان مصطفی نے کہا کہ انکا کالج مختلف کھیلوں کا انعقاد کرکے طلبا میں اسپورٹس کا کلچر رائج کررہا ہے کھیلوں سے اسٹوڈنٹس میں زہنی پختگی پیدا ہوگی اور کاشان اقبال نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں اسکول اور کالج میں بے حد ضروری ہیں الفا ایجوکیشن نیٹ ورک بھرپور انداز میں یہ کام سرانجام دے رہا ہے۔
ٹیک بال فیڈریشن کے صدر ابصار علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہ کھیل سب سے پہلے گراس روٹ لیول متعارف کرایا جائے گا۔ نصراللہ شیخ نے کہا کہ نیا کھیل ہے اس کھیل کو آگے بڑھائیں گے کوشش کریں گے اندرون سندھ میں بھی اسے فروغ دیں گے۔
واضح رہے کہ ٹیک بال کا آغاز پہلی بار یورپ کے ملک ہنگری سے نو سال قبل ہوا تھا دیکھتے ہی دیکھتے ٹیک بال کے کھیل نے پوری دنیا کو اپنی لیپیٹ میں لے لیا ہے کھیلوں کی دنیا میں ٹیک بال کا کھیل ایک نیا اضافہ ہے سنہ 2017 میں فرانس میں ٹیک بال کا عالمی کپ بھی ہوچکا ہے جیسے رومانیہ نے اپنے نام کیا تھا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here