جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
773

جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 02 جولائی 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 8650 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔امتحانی فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر01 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here