پاک فوج کے خلاف حامد میر کے بیان کی مزمت کر تے ہے، چیئرمین محمد فیضان عباسی

0
51

پاک فوج کے خلاف حامد میر کے بیان کی مزمت کر تے ہے، چیئرمین محمد فیضان عباسی،
پاک فوج، ہماری فوج ہمارا غرور ہے، اے پی ایم ایس ایف
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ,6 جون 2021 کو کراچی پریس کلب پر حامد میر کے خلاف اور پاک فوج اور جنرل سید پرویز مشرف کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں اے پی ایم ایل کے سینئر رہنما اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن, کراچی پریس کلب میں آنے والےاپنے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ خصوصاً اسلم مینائی، نجمہ مینائی آپا، سرمد صدیقی، ڈاکٹر سلیم حیدر، شیر بہادر خان آفریدی، تاج الدین صابری، ایاز میمن موتی والا کا جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور دیگر شرکائے احتجاج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ثابت قدمی سے ہم اسٹوڈنٹس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اسد اللہ خان، محمد کاشف، احمد دین، اور چیئرمین محمد فیضان عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here