سیئر صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمن (یاسر رضوی ) کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے

0
1100

سیئر صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمن (یاسر رضوی ) کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چھ برس قبل گھر سےجامعہ کراچی جاتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بننے والے سیئر صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمن (یاسر رضوی ) کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ یہ مطالبہ اساتذہ ، صحافیوں اور طلبا نے ان کی چھٹی برسی پر کراچی پریس کلب کے باہرمظاہرے کے دوران کیا ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں کی بے حسی اور نااہلی کے باعث اب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ سینئر کالم نگار اور صحافی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کا کہنا تھاکہ تعلیم اور استادحکومت کی ترجیح میں شامل نہیں اس وجہ سے چھ برس گذرنے کے باوجود سیکورٹی اداروں نےاس کیس پرکوئی پیش رفت نہیں کرسکے۔ شعبہ ابلاغ عامہ وفاقی جامعہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان عزیز کا کہناتھاکہ اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کیس کوداخل دفتر کرنا شرمناک ہے حکومت اس کوفوری طورپر دوبارہ کھولے اور قاتلوں تک پہنچنےکےلئے اقدام کرے ڈاکٹر وحید الرحمن یاسر رضوی کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ دارہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے فوری اقدام کرے اور قتل کے ملوث عناصر کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here