کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈ نے تمام نشستوں بشمول مجلس عاملہ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی

0
1035

کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن انتخابات برائے 2021-23 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈ نے تمام نشستوں بشمول مجلس عاملہ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
چیف الیکشن آفیسر کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے الیکشن2021-23 حافظ محمد ذکا الرحمن نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن انتخابات برائے 2021-23 ء کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈ نے تمام نشستوں بشمول مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔آفیسرز پرائڈ کے ڈاکٹر محمد حسان اوج 196 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک آفیسرز کے عمران طاہر ملک نے 43 اورگرینڈ آفیسرز الائنس کے محمد ریحان صدیقی نے 22 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے آفیسرز پرائڈ کے متین عزیز172 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک آفیسرز کے ثناء اللہ نے 44 ووٹ اورگرینڈ آفیسرز لائنس کے محمد عمران نے 26 ووٹ حاصل کئے۔
جنرل سیکریٹری کی نشست کے لئے آفیسرز پرائڈ کے محمد فریدصدیقی 180 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک آفیسرز کے منیر احمد نے 51 ووٹ اور گرینڈ آفیسرز کے اختیار عباس نے 22 ووٹ حاصل کئے۔جوائٹ سیکریٹری کے لئے آفیسرز پرائڈ کے محبوب عالم 167 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک آفیسرز کے آصف محمود نے 44 ووٹ اورگرینڈ آفیسرز الائنس کے زاہد حسین نے 33 ووٹ حاصل کئے۔ٹریژار(خازن) کی نشست کے لئے آفیسرز پرائڈ کے محمد سمیع 162 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک آفیسرزکے عبدالریاض نے 50 ووٹ اور گرینڈ آفیسرز کے ڈاکٹر محمد کاشف نے 35 ووٹ حاصل کئے۔
علاوہ ازیں مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر بھی آفیسرز پرائڈ نے کامیابی حاصل کی جس میں محمد فاروق،عادل شکیل احمد،وسیم احمد،رئیس احمد،شاہنواز اعجاز،محمد ریحان،سید کاشف عمران،صدیق نوید،سید غضنفر علی اور محمد عارف شامل ہیں۔انتخابات میں 263 افسران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اس موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رعنا اختر صدیقی اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلشن ٹاؤن (ایسٹ)کنیز فاطمہ بحیثیت مبصرین موجود تھیں۔انتخابات بروز جمعرات صبح 9:30 تاسہہ پہر 3:00 بجے تک کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here