شب برات اور متوقع برساتوں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

0
1241

شب برات اور متوقع برساتوں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی زیر صدارت اجلاس میں نالہ صفائ ودیگر بلدیاتی امور کو یقینی بنانے کو عملی شکل دی گئ
ضلع شرقی کو بلدیاتی خدمات سے آراستہ کرکے بہترین ضلع بنائیں گے، شعیب احمد ملک
شب برات سے قبل بلدیاتی خدمات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، افسران
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی زیر صدارت شب برات اور آئندہ آنے والی برسات سے قبل انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان الرحمن میمن، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، فوکل پرسن جاوید کلوڑ ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں شب برات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آئندہ متوقع برسات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے نالوں کی صفائ کے ساتھ چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے خاص طور پر وہ پوائنٹس جہاں گزشتہ برسات میں عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا انہیں بطور خاص کلئیر کیا جائے گا اجلاس کے دوران ضلع شرقی کے ان پوائنٹس کے حوالے سے نکتہ وار آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ان کی بہتری کیلئے کئے جانے والے کاموں کے بارے میں مشاورت بھی فراہم کی گئ، نالوں کی صفائ کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ مزید نالہ صفائ کی ضرورت اور برسات کی صورت میں مشینری کی دستیابی اور ضروریات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ متوقع برسات کے پیش نظر جلد ازجلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے افسران اپنے محکمے کے لحاظ سے فوری طور پر دستاویزات مکمل کرکے عملی اقدامات کا آغاز کر دیں، برسات کی صورت میں عوام کو جہاں تک ممکن ہوگا سہولیات پہنچائیں گے, باہمی اشتراک عمل سے ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بہترین ضلع بنانے کی خواہش کو عملی شکل دیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here