عوامی امنگوں کا مظہر،کے ڈی اے سٹی کا منصوبہ خوش آئند ہے.

0
1105

عوامی امنگوں کا مظہر،کے ڈی اے سٹی کا منصوبہ خوش آئند ہے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) یہ بات کے ڈی اے ورکرز یونین کے صدر *افتخار علی خان* نے *کے ڈی اے ورکرز یونین کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی ورکرز یونین کا ہمیشہ سے بنیادی موقف ہی یہی رہا اور ہمیشہ اپنی پریس ریلیز اور عوامی اجتماعات میں بر ملا اظہار کرتے رہے ہیں کہ کے ڈی اے کو اپنا بنیادی کام پبلک ہاوٴسنگ اور لوکاسٹ ہائوسنگ اسکیموں کے اجراء کے کاموں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر ادارہ کے۔ڈی۔اے اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکتا ہے اور ادارہ اور ملازمین خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہےکہ کے۔ڈی۔اے۔ نے کراچی کی عوام کو 46 اسکیمیں دے کر یہاں کے باشندوں کے رہائشی مسائل کے حل میں معاون و مددگار رہا ہے ۔ انہوں نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہےکہ اسکیم 47 “کے ڈی اے سٹی” کے قیام میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو دور کرنے میں کے۔ڈی۔اے۔ انتظامیہ کی مدد کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here