جامعہ کراچی اور ہوسٹم انڈسٹری کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1232

جامعہ کراچی اور ہوسٹم انڈسٹری کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور ہوسٹم انڈسٹری کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ہوسٹم انڈسٹری کے سی ای او عدیل خالد خان نے دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جامعہ کراچی کے شعبہ اطلاقی کیمیاء میں تحقیق کی جائے گی۔جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پر تحقیقی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔مشترکہ طور پر سیمینار،ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے گا اور دونوں ادارے تحقیقی سرگرمیوں کے لئے ایک دوسرے کی لیبارٹریزکو استعمال کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here