بلدیہ شرقی میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر بلدیاتی امور جاری

0
1120

بلدیہ شرقی میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر بلدیاتی امور جاری
سیوریج لائنوں کی ونچنگ، نالوں کی صفائ بھی جاری
سڑکوں کو ہموار کرنے، نائیٹ سوئپنگ اور فیومیگیشن کے کام کے ذریعے شہریوں کو ریلیف پہنچایا جارہا ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی روزانہ کی بنیاد پر ہدایات کے پیش نظر ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں آوارہ کتوں کی بیخ کنی کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لاکر ضلع شرقی کے مکینوں کو ان سے محفوظ بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں بلاک 6 پی ای سی ایچ ایس یوسی 7 میں کتوں کی بیخ کنی کیلئے کاروائ عمل میں لائ گئ، نائیٹ سوئپنگ اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ساتھ محمودآباد کی تنگ گلیوں کو کچرے سے پاک کرنے کے حوالے سے کام جاری ہیں، منظور کالونی کے چھوٹے نالوں کی صفائ کے ساتھ اے بی سینیا لائین یوسی 11 میں مین ہولز کی ونچنگ کا کام بھی کیا جارہا ہے, اتوار بازار گلشن اقبال بلاک 6 اور مخدوم بلاول ویلیج یوسی 30 میں سڑکوں کو ہموار کرنے کے کام سر انجام دئیے گئے جس پر علاقوں مکینوں نے بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے سڑکوں کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے مذکورہ امور ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سید اظہر حسین شاہ ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی سر انجام دئیے جارہے ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here