سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تحت خواتین کے عالمی دن پر وومن آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے نو مارچ کو ہوں گے۔ صدر،انتصار حیدرکالج کی پرنسپل پروفیسر رابعہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد افتتاح کریں گی۔ سیکرٹری،کاشف احمد فاروقی

0
1638
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے، اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد کو سابقہ انٹر نیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین سونیر پیش کر رہی ہیں اور ساتھ میں کاشف احمد فاروقی، معین الدین ودیگر کا گروپ فوٹو۔

سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تحت خواتین کے عالمی دن پر وومن آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلے نو مارچ کو ہوں گے۔ صدر،انتصار حیدرکالج کی پرنسپل پروفیسر رابعہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد افتتاح کریں گی۔ سیکرٹری،کاشف احمد فاروقی
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کی زیر اہتمام سجاس اور پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے آرم ریسلنگ مقابلے نو مارچ کو گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لائنز ایریا میں منعقد ہوگا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر رابعہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد ربن کاٹ کر چمپین شپ کا افتتاح کریں گی۔ مہمان خاص سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، اصغر بلوچ، انتصار حیدر، سعید عالم، نائب صدرو رمیز صد یقی، راشد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم خان، گوہر رضا،سجاس کی سیکرٹری اصغر عظیم اور صدر آصف خان، مقصود احمد، قمر خان، علی یاور، معین الدین، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین، سید محمّد ناصر علی، ریحان اکرم، کاشف احمد فاروقی، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید، احمد دین، احسن خان، سلمان اسماعیل، شہلا افتخار، مہرین اکرم، ودیگر ہوں گے ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری عظمیٰ شیخ ہوگی۔ چیمپئن شپ کی تمام تر تیاری مکمل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here