جامعہ کراچی نے بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فار جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
1530

جامعہ کراچی نے بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فار جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 05 مارچ2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم8450 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم10200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم کو ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر01 پر صبح 9:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔ بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی نے بی اے،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے،بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 11 مارچ2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 11 مارچ2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1500 اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
رجسٹریشن فارم ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر03 پر جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2019 ء یا اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیں رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی نے ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 11 مارچ 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4100 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
رجسٹریشن فارم ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر03 پر جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here