انسپیکٹر وقار تنولی نے دہلی کالونی میں کامیاب چھاپہ مار

0
1072

انسپیکٹر وقار تنولی نے دہلی کالونی میں کامیاب چھاپہ مار
( کراچی:جمیل جوکھیو) انسپیکٹر وقار تنولی نے دہلی کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کر صدیق عرف کوبرا کے گٹکہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں گٹکہ مٹیریل برآمد کرکے 16 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا،
کاروائی خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ، ایس پی زاہدہ پروین، ڈی ایس پی فہمیدہ عباسی کی سرپرستی میں عمل میں آئی،
برآمد شدہ مٹیریل میں 5 ڈرم 11 بوریاں گٹکہ ماوا میں استعمال ہونے والی چہالیہ، 14 بوریاں چونا، 4 بوریاں کتھہ، 17 ٹپ، پیکینگ مشین، 8 بوریاں نجمہ تمباکو تپی، 10 بوریاں گٹکہ پیکینگ والی تہیلیاں شامل ہیں،*
جبکہ گٹکہ اور ماوا بنانے والے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں فرزانہ، نسرین، ثنا، منیزہ، فائزہ، سونیا، رخسانہ و دیگر شامل ہیں،*
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے،
گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ فرئیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here