نفاذ اردو کا فوری اعلان کیا جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر

0
1664

نفاذ اردو کا فوری اعلان کیا جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر
قومی زبان اردو تحریک اس مشن کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، ناصر حسین شاہ بخاری، منتظم اعلیٰ سندھ بلوچستان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) نفاذ اردو کا فوری اعلان کیا جائے یہ بات قومی زبان اردو تحریک سندھ / بلوچستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین و قائد نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سلیم حیدر نے کہا کہ چیف جسٹس کے حکم کے مطابق پورے ملک میں فوری طور پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں، تمام تعلیمی اداروں، تمام کورٹس اور ہر جگہ پر اردو کو نافذ العمل کیا جائے۔ قومی زبان اردو تحریک سندھ / بلوچستان کے منتظم اعلیٰ ناصر حسین شاہ بکاری نے کہا کہ پورے پاکستان میں منظم اور پرامن ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور ہم بھی پر امن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں۔ ہم حکام بالا سے درخواست کرتے ہیں کہ پورے ملک میں اردو کو نافذ کیا جائے۔ قبل ازیں ریلی کے سربراہ نفیس احمد خان نے کہا کہ اردو ایک رابطہ کی زبان ہے جو پورے ملک کو جوڑے ہوئے ہے۔ اس پر امن ریلی سے مسعود احمد وصی، اقوامِ متحدہ میں پہلی بار اردو میں مقالہ پڑھنے والی ماہر تعلیم افشیں بابر، انجینئر وسیم احمد فاروقی، سلیم احمد فاروقی، سلیم احمد فاروقی، فہیم برنی، محمد جاوید میمن، ڈاکٹر محمد رفیع احمد، راحیل بھٹی، عثمان، اقبال اور دیگر رہنما بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here