جامعہ کراچی نے بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
1109

جامعہ کراچی نے بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ایوننگ پروگرام میں بیچلرز، ماسٹرز، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 20جنوری2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ طلباوطالبات آن لائن پورٹل سے اپنے انرولمنٹ فارم اور فیس واؤچر پرنٹ کرنے کے بعد اپنی داخلہ فیس 18 جنوری تا 20 جنوری2021 تک جمنازیم ہال، جامعہ کراچی میں جمع کراسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایوننگ پروگرام میں بیچلرز، ماسٹرز، ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ پروگرام میں داخلوں کے لئے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی20جنور ی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ اپنا داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئےwww.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here