جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بدست شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی افتتاح

0
1453

جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بدست شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی افتتاح
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پانی انسانی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے،معاشرے میں پانی کا ضیاع عام ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ایک تحقیق کے مطابق آئندہ دس سالوں میں پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوسکتی ہے۔بچوں کو ابتدا ہی سے پانی کی اہمیت کے بارے میں بتاناچاہیئے تاکہ اس کے ضیاع کوروکا جاسکے۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے نہ صرف صحت بلکہ مالی اور معاشرتی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ پانی کی مینجمنٹ کا نظام ہو نا نہایت ضروری ہے ہمیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنا نا ہو گا اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پانی جیسے بیش بہانعمت کو محفو ظ بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی فارمیسی جامعہ کراچی میں احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کی جانب سے نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح شیخ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید،پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی،چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود اور دیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب لائق تحسین ہے۔
احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کے اعزازی سیکریٹری مشتاق احمد قریشی نے آرگنائزیشن کے اغراض مقاصد اور تھرپارکرکے مختلف حصوں میں کئے جانے والے فلاحی کاموں جس میں صاف پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی، تعلیم اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد شامل ہے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here