سجادہ نشین خانقاہ جہانگیریہ گوجر خان اور نامور مبلغ اسلام علامہ عابد حسین قادری جہانگیری نے اپنے تینوں خلفا کے ہمراہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں حاضری

0
562

سجادہ نشین خانقاہ جہانگیریہ گوجر خان اور نامور مبلغ اسلام علامہ عابد حسین قادری جہانگیری نے اپنے تینوں خلفا کے ہمراہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں حاضری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سجادہ نشین خانقاہ جہانگیریہ گوجر خان اور نامور مبلغ اسلام علامہ عابد حسین قادری جہانگیری نے اپنے تینوں خلفا کے ہمراہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں عقیدت بھری حاضری پیش کی۔ گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و سربراہ بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے ان کا استقبال کیا۔ اور دربار کا دورہ کروایا۔ یتیم خانے اور دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ علاقے کی عیدگاہ کا دورہ بھی کیا اور علاقہ معزز کے جنازے میں شرکت کی۔ علامہ عابد حسین قادری جہانگیری نے بزم تاجیہ امجدیہ اور قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمات کے حوالے سے کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر خلیفہ ندیم تاجی، صوفی خالد قادری تاجی، سید شاہ میر علی تاجی، جنید تاجی، ابان تاجی، حاکم علی تاجی و دیگر خدام بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here