محکمہ بریگیڈ کو50 نئے فائر ٹینڈرز ملنے کے بعد محکمے کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد

0
1424

محکمہ بریگیڈ کو50 نئے فائر ٹینڈرز ملنے کے بعد محکمے کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ محکمہ بریگیڈ کو50 نئے فائر ٹینڈرز ملنے کے بعد محکمے کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور آگ لگنے کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائر ٹینڈرز پہنچنے کا وقت مزید کم ہوجائے گا کیونکہ یہ فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے فائر اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ کراچی کے تمام انڈسٹریل زونز اور دیگر اہم مقامات پر بھی پارک کئے جائیں گے، سائٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور فیکٹری کی چھت پر موجود افراد کو ریسکیو کرنے میں فائر بریگیڈ نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیا ہےجو قابل ستائش ہے، یہ بات انہوں نے سائٹ کے علاقے میں واقع فیکٹری کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی، جہاں ہفتہ کے روز اچانک آگ لگ گئی تھی، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ مسائل کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے بچانے، کم سے کم وقت میں جائے حادثے پر پہنچنے کے لئے مستعدی سے کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز کو جدید آلات، سامان اور حفاظتی لباس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بہتر طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں، انہوں نے کہا کہ آج لگنے والی آگ پر 12 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کے ذریعہ مہارت سے قابوپایا گیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ 2020 میں کراچی میں آگ لگنے کے 2000 سے زائد واقعات ہوئے جس میں کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ نے بھر پور صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنا موثر کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں گے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک یہاں موجودرہیں اور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں، انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کی جارہی ہے اور اسکا پہلا بیج اس ماہ اپنی تربیت مکمل کرلے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فائر بریگیڈ کے ساتھ یہ تربیت یا فتہ سٹی وارڈنزبھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here