سندھ گیمز کے بعد وزیراعلی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوگا کمشنر کپ کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلی کے مشیر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

0
1050

ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سوڈھر، خالد جمیل شمسی، اصغرعظیم، غلام محمد خان،آصف عظیم، عتیق میر، اصغربلوچ، ایس اسی پی زبیرنذیر شیخ نے بھی خطاب کیا
دو میچوں کا فیصلہ کے بی بی سی اور کارساز ممباز کی فتح سے ہمکنار
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پہلے دن 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹورنامنٹ کا افتتاح ایک رنگا رنگ باوقارتقریب جس میں اعلی سول، فوجی اور رینجررز کے افسران اور سیکڑوں شائقین نے شرکت کی وزیراعلی سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیا ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کے بی بی سی نے آرام باغ کو 38 – 46 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے راج کمار لکھوانی نے 19 محمد دانیال نے 10 اور اسدامام نے 8 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ونر ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 11 سعدصلاح الدین اورمنیب الرحمن چنہ نے 10-10 پوائنٹس اسکورکئے دوسرے میچ میں کارساز ممباز نے عثمان کلب کو 34 – 32 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ نے 13 دانیال مروت نے 10 اور فیضان شیخ نے 10 پوائنٹس اسکور کئے عامر غیاث،عامر شریف، سید مصنف شاہ، زاہد ملک، ممتاز احمدنے ریفریز کے جبکہ طارق حسین، زعیمہ خاتون، ڈاکٹر نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فر ائض انجام دئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ گیمز کے بعد وزیراعلی سندھ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سندھ میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے میں حکومت سندھ سے مدد کراونگا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی کھیلنے کی سہولیات درکار ہوں انہوں کہا کہ میں آج بلدیہ جنوبی کا بھی بے پناہ مشکورہوں کہ انہوں نے اس باسکٹ بال کورٹ کی صورتحال بدل دی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کورٹ سے ملک کو ماضی کی طرح اب پھر کھلاڑی میسرآئینگے،مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ اس کورٹ پر مزید ترقیاتی کام بلدیہ جنوبی اور سندھ حکومت کرے گی،قبل ازین ایڈمنسٹراور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ ضلع جنوبی کے ہر کھیل کے میدان کی تزین و آرائش اسی طرح کی جائے گی جس طرح اس کورٹ کی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ کمشنر کپ کا فائنل تاریخی ہوگا اور بلدیہ جنوبی کی جانب سے بے مثال انعامات دئے جائینگے، کے بی بی اے کے صدرغلام محمد خان نے اس موقع پر حکومت سندھ سے اپیل کی کہ وہ سیکریٹری کھیل سید امیتاز علی شاہ کو کھیلوں میں بے مثال خدمات سر انجام دینے پر حسن کار کردگی ایوارڈ سے نوازے تقریب سے پی ٹی ایف کے نائب صدر خالد جمیل شمسی سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم،ایس ایس پی ساؤتھ زیبرنذیر شیخ، ایس بی اے کے صدرا صغربلوچ، اے سی آرام باغ عمران نذیر شیخ نے بھی خطاب کیا تقریب کی نظامت پی او اے کے میڈیا کو آرڈنیٹرآصف عظیم نے کی تقریب میں پی پی پی ساؤتھ کے سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، اسد عباد علی، محمدیعقوب،عبدالناصر اور بلدیہ جنوبی کے میونسپل کمشنر اخترعلی شیخ نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here