بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کا ہنگامی اجلاس

0
1087

بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کا ہنگامی اجلاس
سیّد عادل ابراہیم اور قاضی ظریف مرحوم کےلئے دعائے مغفرت اور بزم کے مستقبل کے پروگراموں پر غور وخوض کیا گیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کا ہنگامی اجلاس آج خانقاہ تاجیہ امجدیہ (لیاقت آباد) میں منعقد ہوا۔ جس میں نامور سماجی رہنما سید محمد عادل ابراہیم اور بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل امریکہ کے انچارج نوید قاضی کے والد قاضی ظریف کےلئے مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔ سابق پرووائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان، ایس ایس پی (ٹریفک) ضلع وسطی اعجاز الدین، ایس ایم ای فائونڈیشن کے چیئرمین ولی اللہ خان، گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے خطاب کیا۔ جبکہ انچارج علماء وِنگ اور نامور مذہبی اسکالر مفتی بلال معروف قادری تاجی نے بزم کے مقاصد اور مستقل کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلاً شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نےکہا کہ یتیم خانے کی تعمیر، یتیم اور جیل میں موجود بچوں کےلئے تفریحی تقاریب منعقد کرنے، مفت طبّی کیمپس اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی علامہ سید عبدالخبیر آزاد صاحب کی خواہش پر بزم کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے خوشخبری بھی سنائی کہ نامور مذہبی اسکالر، فارغ التحصیل نہران یونیورسٹی بغداد، جنرل سیکریٹری: مذہبی ہم آہنگی۔ وزارت مذہبی اُمور پاکستان اور نامور مذہبی اسکالر صاحبزادہ پروفیسر اکرم رضا بغدادی مدظلہ العالی نے بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے علماء وِنگ کی سرپرستی کو بخوشی قبول کیا بلکہ انہوں نے بزم کے تمام کاموں میں اپنا تعاون شامل کرنے کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں اسسٹنٹ نائب صدر نیشنل بینک خلیفہ ندیم خان تاجی، انچارج بزم تاجیہ امجدیہ امریکہ نوید قاضی، حکیم بابا ذیشان یوسفی ذہینی تاجی، نور شاہ وارثی، صوفی خالد قادری تاجی، ذیشان یٰسین تاجی (کالم نگار نوائے وقت کراچی و صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (سندھ)، سید رامش علی تاجی (جنرل سیکریٹری: نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (سندھ)، ایس او لیاقت آباد صدیق صاحب، سید شاہ میر علی تاجی، سید عاصل علی تاجی، شایان علی تاجی، پرویز تاجی، حاکم علی تاجی، مبین علی تاجی، عمران تاجی، ندیم بکک تاجی، رافیل رضا تاجی، محی الدین تاجی، فیضان کمانڈو تاجی، رجب علی تاجی و دیگر اراکین بزم اور خادمین شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here