جامعہ کراچی کےبیچلرز پروگرام اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے

0
133

جامعہ کراچی کےبیچلرز پروگرام اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے
نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکتے ہیں
داخلہ فہرست 21 دسمبر2020 ء کو جاری کی جائے گی
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز اور بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے جبکہ داخلہ فہرست 21 دسمبر 2020 ء کو جاری کی جائے گی۔نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
دریں اثناء ناظم امتحانات جامعہ کراچی وانچارج اسکرپٹ اسسمنٹ انٹری ٹیسٹ داخلے برائے سال2021ء نے نتائج کے اجراء میں تاخیر کی تکنیکی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو جو جوابی کاپی فراہم کی گئی تھی وہ مشین ریڈیبل (Machine readable) اور او سی آر انیبلڈ (OCR enabled) تھی۔ طلبہ کو متعلقہ جوابات خانوں میں شیڈ کرنے تھے اور اسی طرح اپنی شناخت اور سیٹ نمبر درج کرنا تھے۔
تمام امتحانی ہدایات طلبہ کو امتحان شروع ہونے سے 10 منٹ قبل ہی فراہم کردی گئی تھی۔جوابی کاپیوں کی جانچ پر پتہ چلا کہ چند طلبہ نے ہدایات کے برخلاف جوابات شیڈ کئے ہیں۔کووڈ 19 کی وجہ سے یہ ٹیسٹ غیر معمولی حالات میں منعقد ہوا اور طلبہ کو مخصوص فاصلہ رکھ کر بٹھایا گیا تھا، امتحانی عملہ بھی صرف طلبہ کے بلانے پر ہی انکے پاس جا کر ان کے مسئلے سن رہا تھا۔
ان تمام چیزوں کی وجہ سے چند طلبہ نے اپنے سیٹ نمبر اور دوسری معلومات درست طریقے سے درج نہ کرسکے اور اس کی وجہ سے مشین میں ان کو غیر حاضر قرار دیا گیا جبکہ ان کی حاضری موجود تھی۔اس صورتحال کے پیش نظر مینیول طریقے سے چانچ پڑتال اور ری چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا تاکہ کسی بھی طالب علم کے نتائج تکنیکی وجوہات کی بنا پر رہ نہ جائیں اوراس عمل میں مشین کے ذریعے چیکنگ کے مقابلے میں کافی زیادہ وقت لگتاہے۔یہ پورا عمل صرف اس لئے کیاگیا ہے تاکوئی بھی طالب علم امتحان دینے کے باوجود غیر حاضر نہ کردیاجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here