Sports

سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن ریکنگ باکسنگ چیمپیئن شپ (2020)

سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن ریکنگ باکسنگ چیمپیئن شپ 2020
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس محمد اسلم کھوسو ہونگے
کراچی اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے مورخہ5-4 اور6دسمبر سے علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراﺅنڈ لیاری میں انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ محمد اسلم کھوسو ہونگے جو اپنے دست مبارک سے چیمپیئن شپ کا افتتاح کریں گے، ایونٹ میں سندھ کے چھ ڈویژن حیدر آباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور کراچی کے سینئر کلاس باکسرز حصہ لیں گے ایونٹ میں کراچی ڈویژن کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی، اندرون سندھ سے ٹیمیں3دسمبر کی شام کراچی پہنچیں گی، جنہیں قیام طعام کی سہولتیں آرگنائزر کی جانب سے دی جائیں گی۔سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور آرگنائزر عبدالرزاق بلوچ کے مطابق4دسمبر کی صبح8سے10 بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب میں کھلاڑیوں کے وزن اور میڈیکل ٹیسٹ ہونگے اسی روز ڈراز بھی نکالے جائیں گے، اس رینکنگ چیمپیئن شپ میں سینئر کلاس کی دس کیٹیگریز49 کے جی،52کے جی،56 کے جی،60 کے جی،64 کے جی،69 کے جی،75 کے جی،81کے جی،91 کے جی اور91پلس کے جی میں شاندار مقابلے ہونگے، کھلاڑیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر میڈیکل ٹیسٹ اور وزن کے لئے مسلم آزاد باکسنگ کلب میں آرگنائزر عبدالرزاق بلوچ کو رپورٹ کریں۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW