میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو بحالی کی جانب گامزن ،آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے منعقدہ انکوائری میں وسیم سومروبری الذمہ قرار

0
1170

میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو بحالی کی جانب گامزن ،آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے منعقدہ انکوائری میں وسیم سومروبری الذمہ قرار
دستاویزات سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کی اجازت میں قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا
ملازمین بلدیہ شرقی کی وسیم مصطفیٰ سومرو کو دوبارہ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی تعینات کرنے کی گزارش
کراچی:(رپورٹ :سید محبوب احمدچشتی) میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو بحالی کی جانب گامزن ،آؤٹ ڈورایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے منعقدہ انکوائری میں وسیم سومرو بری الذمہ قرار،بلدیہ شرقی میں تعینات میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو کوجنہیں گزشتہ دنوں معطل کیا گیا تھا اوران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر آؤٹ ڈور اشتہارات دینے میں ملوث ہیں اس دوران منعقدہ انکوائری میں ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہ آسکے جبکہ وسیم مصطفیٰ سومرو نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے دوران لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے دستاویزی ثبوت بھی فراہم کئے ہیں جس کے بعد انہیں مذکورہ الزامات سے کلئیر قرار دئیے جانے کے احکامات جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں دستاویزات سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کی اجازت میں قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے جبکہ کچھ معمولی نوعیت کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس کے بعد میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو بری الذمہ قرار دئیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایم سی ایسٹ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وسیم مصطفی سومرو کی تعیناتی کے دوران کئی بلدیاتی کاموں میں بہتری آئی اور انہوں نے ہمیشہ ملازمین کی فلاح کو ملحوظ خاطر رکھا جبکہ ادارے کی بہتری کیلئے انہوں نے کچھ ایسے اقدامات کئے جو انتہائی قابل تعریف ہیں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک ایسے افسر کو جنہوں نے ہمیشہ بلدیاتی امور میں قانونی تقاضوں کا خیال رکھا انہیں معطلی کا سامنا ہے امید ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی پوسٹ سنبھال لیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here