بچوں اور بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے معاشرے میں کوئی مناسب انتظام نہیں۔فاطمہ خلفان

0
1183

بچوں اور بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے معاشرے میں کوئی مناسب انتظام نہیں۔فاطمہ خلفان
وی کیئر میں رہائش پذیر بے گھر افراد ہمارے فیملی ممبرز کی طرح ہیں ادارے میں اُن کی صحت سمیت تمام امور کا بھر پور خیال رکھا جاتا ہے۔شہزاد خان
وی کیئر سوشل ویلفیئر سوائٹی کے تحت اولڈ ایج ہومز میں صحت اور صحت مند ماحول کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وی کیئر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اولڈ ایج ہومز میں رہائش پذیر بے سہارا بزرگوں کی صحت اور صحت مند ماحول کے حوالے سے آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بزرگوں کو معار ذندگی بہتر بنا نے سے متعلق معلومات کی فراہمی تھا کیونکہ ہمارے معاشرے میں خاص طور پر نو عمر اور عمر رسیدہ لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے کوئی مناسب انتظام نہیں ہے لیکن وی کیئر 2011؁ء سے اس پروگرام پر کام کررہی ہے خصوصاً50سال عمر تک کے افراد تک اپنی خدمات بہ احسن طریقے سے انجام دے رہی اور اُن تک صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ان خیا لات کا اظہار وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی روح رواں فاطمہ خلفان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتا یا کہ وی کیئر شیلٹر ہوم میں صحت سے متعلق آگاہی کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد تواتر کے ساتھ کیا جاتا ہے اس موقع پر وی کیئر کے جنرل سیکریٹری شہزاد خان نے کہاکہ وی کیئر اپنے شیلٹر ہوم میں رہائش پذیر بے سہارا لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے شیلٹر ہوم میں موجود افراد ہمارے فیملی ممبرز ہیں ہم ان کی صحت کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کا بھی انعقاد کرتے رہے ہیں بچوں میں صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ اس نیک کاز میں سندھ حکومت بھی ہماری بھر پور مدد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وی کیئے تمام امور کی انجام دہی بلا رنگ و نسل و مذہب انجام دیتی ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جو افراد و ادارے ہماری اس مشن میں تعاون اور رہنمائی کررہے ہیں ہم ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here