پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی مرکزی کابینہ کا اعلان

0
1030

پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی مرکزی کابینہ کا اعلان
احتشام شامی صدر, مزمل فیروزی سیکریٹری جنرل, شکیلہ شیخ فنانس سیکریٹری جبکہ نازیہ علی سیکریٹری اطلاعات منتخب
مرکزی و صوبائی عہدیداران کالم نگاروں کی فلاح اور ترویج کے لیے اپنی خدمات نیک نیتی کے ساتھ انجام دیں گے, اراکین سپریم کونسل
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وطن عزیز میں کالم نگاروں کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے اراکین سپریم کونسل کی مشاورت سے پاکستان بھر سے منتخب کٸے گئے اراکین میں سے نا صرف مرکز بلکہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کابھی اعلان کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کےمرکزی صدر احتشام شامی, سیکریٹری جنرل مزمل فیروزی, سیکریٹری اطلاعات نازیہ علی, فنانس سیکریٹری شکیلہ شیخ, جواٸنٹ سیکریٹری زاہد حسین, ڈپٹی سیکریٹری آچر خاصخیلی منتخب جبکہ چار ناٸب صدور ارشد قریشی, عارف خٹک, مسرت اللہ جان, زیشان انصاری بھی مرکزی کابینہ میں شامل ہیں۔ سابق سیکریٹری جنرل منصورمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے تمام فیصلے اراکین سپریم کونسل کی منظوری سے کئے جاتے ہیں جبکہ اراکین سپریم کونسل ڈاکٹر پروفیسر رٸیس صمدانی , یعقوب غزنوی و دیگر کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ تمام مرکزی و صوباٸی عہدے داران دیانت داری کے ساتھ کالم نگاروں کی فلاح اور ترویج کے لیے اپنی خدمات نیک نیتی کے ساتھ انجام دیں گے۔حق اور سچ کے لیے اپنی آواز ہمیشہ بلند رکھیں گے۔ نومنتخب صدر احتشام شامی و سیکریٹری مزمل فیروزی کاکہنا ہے کہ نو منتخب کابینہ اس بات کا عزم کرتی ہے کہ پاکستان بھر میں کالم نگاروں کی ترویج اور ان کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی رہے گی ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں کے لیے تریبیتی نشستوں اور ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here