۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا وائی ایم سی اے کا دورہ

0
1059

۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا وائی ایم سی اے کا دورہ
۔وائی ایم سی اے کی باونڈری وال کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا
۔ وائی ایم سی اے و ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈی سی جنوبی بھی موجود
۔25 دسمبر کو قائد اعظم الیون اورقائد ملت الیون کے درمیان میچ منعقد کیا جائے کمشنر کی ہدایت
۔جاگنگ ٹریک تعمیر ہوگا۔ آٹھ تا دس فٹ وسعت کا جاگنگ ٹریک بنائے جائے افتخار شالوانی
جاگنگ ٹریک کے ساتھ ماحول دوست پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی
۔ دیگر کھیل فٹ بال، باسکٹ بال، ٹینس، اور کرکٹ کھیلوں کے لئے بھی سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں کمشنرکراچی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کراچی انتظامیہ نے وائی ایم سی سے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد وائی ایم سی اے کو اصل شکل میں بحال کر نے اور وائی ایم سی اے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کر نے کے لئے مربوط اقدامات شروع کر دئے ہیں
وائی ایم سی ایسو سی ایشن اور کراچی ہاکی ایسو سی ایشن سمیت کھیلوں سے متعلق ایسو سی ایشنز نے کمشنر کراچی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔پیر کو کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد شودہر اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز بلدیہ عظمی کراچی سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ وائی ایم سی اے کادورہ کیا۔ اس موقع پر وائی ایم سے اے کے سیکریٹری اسپورٹس بابر پال اور کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کراچی ہاکی ایسو سی ایشن اور وائی ایم سی اے کے دیگر عہدیداران اور متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔
۔ کمشنر نے کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ساتھ رابطہ سے 25 دسمبر کو وائی ایم سی اے مین قائد اعظم ہاکی الیون اور قائد ملت لیاقت علی خان الیون کے درمیان میچ کے انتظامات کرے۔ کمشنر نے وائی ایم سی اے گراونڈ کا مکمل راونڈ لیا اور زیر تعمیر کام کا تفصیلی معائنہ کیا انھوں نے باونڈری وال کے لئے گرل کی تنصیب کے جاری کام کا معائنہ بھی کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ گراؤنڈ مین آٹھ سے دس فٹ وسعت کا جا گنگ ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔ جاگنگ ٹریک کے ساتھ ساتھ ماحول ووست درخت لگائے جائیں گے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایت کی کہ وہ وائی ایم سی اے اور کھیلوں کی متعلقہ ایسوسی ایشینز کے تعاون سے مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کر نے کے لئے اقدامات کریں۔ سیکریٹری وائی ایم سی اے بابر پال نے کمشنر کو یقین دلایا کہ وائی ایم سی مین کھیلوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر نے کے لئے وہ اپنا بھرپور کر دار ادا کریں گے جبکہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ وائی ایم سی اے ہاکی کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے قومی ہاکی کے فروغ مین وائی ایم سی اے نے اہم کر دار ادا کیا ہے مختلف قومی ہیروز نے وائی ایم سے اپنے کھیل اور تربیت کا آغاز کیا ہے انھو ں نے کمشنر کراچی سے اظہار تشکرکیا اور یقین دلایا کہ وائی ایم سی مین ہاکی کی سرگرمیون کو بھرپور طور پر شروع کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ کراچی کے نوجوان اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکین ان کی تربیت میں یہ میدان فعال ادا کرسکے اور قوم کو ماضی کی طرح پھر یہاں نئے ہاکی کے ہیروز جم لے سکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here