میونسپل کمشنر فہیم خان کا شاہ فیصل زون آفس پر چھاپہ،حاضریوں کا معائنہ

0
173

میونسپل کمشنر فہیم خان کا شاہ فیصل زون آفس پر چھاپہ،حاضریوں کا معائنہ
گھوسٹ ملازمین برداشت نہیں کیا جائیگا۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی
دفتری اوقات کی حاضری نہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔فہیم خان
تمام محکماجاتی سربراہان ماتحت عملے کو دفتری اوقات کا پابند کریں حکم عدولی پر محکماجاتی کاروائی عمل میں لایا جائیگا
کراچی:(اسٹآف رپورٹر) میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان کا شاہ فیصل زون آفس پر اچانک چھاپہ افسران وملازمین کی حاضریوں کا معائنہ کیا،دفتر دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کی غیر حاضری لگا تے ہوئے سخت تنبیہ کی کہ آئندہ کوئی ملازم دفتر دیر سے آیا یا دفتری اوقات کی پابندی نہ کی تو سخت ایکشن لیا جائیگامیونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا کہ بلدیہ کورنگی میں گھوسٹ ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ خود اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری یقینی بنا ئیں اور دفتری اوقات کی مکمل پابندی کریں فہیم خان نے کہاکہ آئندہ کسی بھی غیر حاضر افسر و ملازم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا انہوں نے کہاکہ آئندہ صبح ساڑھے نو بجے کے بعد آنے والے افسران وملازمین کی غیر حاضری لگا ئی جائے گی اور با قاعدہ تنخواہ بھی کاٹی جائیگی میونسپل کمشنر فہیم خان نے شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے دفاتر کا دورہ کیا اور افسران وملازمین کو تاکید کی کہ اب دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے ملازم کی بلدیہ کورنگی میں کوئی جگہ نہیں ادارے کی نیک نامی کے لئے کام کیا جائے اور اداروں پر بوجھ بننے کے بجائے ادارے کا بازو بنیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here