شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے بلاک ٹو کی افتتاحی تقریب 28 اکتوبرکو ہوگی

0
1098

شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے بلاک ٹو کی افتتاحی تقریب 28 اکتوبر2020 ء کو سہہ پہر3:30 بجے منعقد کو ہوگی
صوبائی وزیر برائے ثقافت،سیاحت،نوادرات وآرکائیوز سید سردارعلی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے.
ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن اور یونیسکو تھائی لینڈ کے اشتراک سے تیمرکے جنگلات کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الاقوامی آن لائن کانفرنس بعنوان: ”میکونگ خطے اور اس کے اطراف میں موجود بلیوکاربن ماحولیاتی نظام کا تحفظ، بحالی اور پائیداراستعمال“ کا انعقاد۔
جامعہ کراچی:(اسٹاف رٔپورٹر) ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی اور یونیسکو تھائی لینڈ کے اشتراک سے تیمرکے جنگلات کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الاقوامی آن لائن کانفرنس بعنوان: ”میکونگ خطے اور اس کے اطراف میں موجود بلیوکاربن ماحولیاتی نظام کا تحفظ، بحالی اور پائیداراستعمال“ کا انعقاد۔ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس تیمر کے جنگلات جو بلیوکاربن ایکو سسٹم کا ایک اہم جز ہیں کے تحفظ سے متعلق شعور وآگاہی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
تیمر کے یہ جنگلات فضائی آلودگی کا باعث بننے والی کاربن کو زیر زمین ذخیرہ کرکے ماحول کو صاف بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں،مگرعصر حاضر میں انہیں بہت سے خطرات لاحق ہیں۔لہذا اس ضمن میں تیمر اور بلیوکاربن ایکوسسٹم کے تحفظ،بحالی اور پائیدار استعمال پر تحقیق ناگزیر ہوچکی ہے۔
ڈاکٹر بلقیس گل نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ تیمر اور بلیوکاربن ایکوسسٹم کے تحفظ،بحالی اور پائیدار استعمال کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی اور یونیسکو کے اشتراک سے ایک کتابی سلسلہ بعنوان: ”پائیدار ترقی کے لئے بلیو کاربن ایکوسسٹم کا استعمال“ کا اجراء کیا جارہاہے جو بین الاقوامی شہرت یافتہ اسپرنگر نیچرپبلشر کے تحت شائع کی جائے گی اور اس کتابی سلسلے کی ایڈیٹر جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل ہوں گی۔
اس بین الاقوامی آن لائن کانفرنس میں بلیو کاربن ایکوسسٹم کے تحفظ اور بحالی سے متعلق آگاہی اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے یونیسکو کے زیر سرپرستی ایک اوپن سائنس پلیٹ فارم ویب سائٹ QUEST4ACTIONکا بھی افتتاح کیا گیاجس کا مقصد سائنسی معلومات اور تصاویر کے ذریعے دنیا بھر میں موجود سائنسدانوں،پالیسی سازوں اور عام عوام تک اس حوالے سے معلومات اور شعور وآگاہی فراہم کرنا ہے۔
کانفرنس کے دیگر آرگنائزرز میں یواین ریڈپروگرام،ایف ایف آئی،ایم ایچ ایس اور شین زین میگرووکنزرویشن فاؤنڈیشن شامل تھے۔کانفرنس میں 300 سے زائد اسکالرز نے شرکت کی جبکہ 10 سے زائد بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین تیمر نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here