کووڈ19کے دوران بیوٹی پارلرز کو نامساعد حالات سے گزرنا پڑا، انیسہ فاروقی

0
1865

کووڈ19کے دوران بیوٹی پارلرز کو نامساعد حالات سے گزرنا پڑا، انیسہ فاروقی
کراچی:( اسٹاف رپورٹر ) بیوٹی پارلرز اور سلونز کو کووڈ 19وبا کے دوران انتہائی نامساعد حالات سے گزرنا پڑا مگر اللہ کا کرم ہے کہ وبا کا زور ٹوٹنے کے بعد دیگر کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلرز اور سلون بھی دوبارہ کھل گئے ہیں جس سے ان خواتین کو جن کا روزگارکا ذریعہ صرف اور صرف بیوٹی پارلرز اور سلون ہی تھے روزگار کھلنے سے معاشی طور پر بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انیسہ فاروقی نے افشانز بیوٹی فورم آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کو مکمل طور پر ختم ہونے میں ابھی وقت لگے گا جب تک ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔ تقریب میں سینیئر بیوٹیشنز نے آرائش و زیبائش کے حوالے سے اپنے مشورے بھی دئے تقریب میں مہناز رشید، ڈاکٹر ام راحیل، حدیل البلوشی، ہما طاہر، سمیرا علی، ثنا کریم، عالیہ ٹیپو، مریم ٹکی، تاجور بیگ، قرہ العین اور بیوٹی انڈسٹری سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران بیوٹی فورم آف پاکستان کی افشاں راشد نے مہمان خصوصی انیسہ فاروقی کو یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here