شوٹرز کو عالمی مقابلوں کے لئے پروموٹ کیا جائے گا- صدر سید سہیل ہاشمی

0
1209

شوٹرز کو عالمی مقابلوں کے لئے پروموٹ کیا جائے گا- صدر سید سہیل ہاشمی۔
کراچی 🙁 اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) کراچی رائفل اینڈ گن کلب کی لانچنگ کے سلسلے میں ڈی ایچ اے گالف کلب میں ایک شاندار تقریب 26 ستمبر کی شام منقد کی گئ جس میں کلب کے بیشتر ممبران نے شرکت کی ۔ کلب کے صدر سید سہیل ہاشمی نے بتایا کہ وہ خواتین و حضرات جن کے پاس اپنی گن یا رائفل ہے اور ان کا کارآمد لائسنس ہوگا وہی اس کلب کی ممبر شپ کا اہل ہوں گے ۔ انہوں نے کلب کے قیام کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے توسط سے قابل شوٹرز کو عالمی مقابلوں کے لئے پروموٹ کیا جائے گا اس کے علاوہ کلب کے ذریعے لوگوں کو ایک پروفیشنل تفریح فراہم کرنا اور قانونی اسلحہ رکھنے کی ضرورت پر ذور دینا اس کے علاوہ سیلف ڈیفنس کی صورت میں اسلحہ کا استعمال سیکھانا خاص طور پر خواتین کو اپنی اور فیملی کی حفاظت کے لیے اسلحہ کا استعمال سیکھانا اور اسلحہ چلانے کے شوقین افراد کو قانونی تحفظ اور محفوظ جگہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلب کے زیر اہتمام ممبران کے لئے سالانہ بنیاد پر مستند فائرنگ رینج پر مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر ماہ باقائدگی سے کراچی کی مختلف رینجز پر پریکٹس سیشن کرائے جاتے ہیں ۔
کلب سیکرٹری سید کاشف علی نے بتایا کہ کلب ایک بہترین اضافہ ہے کراچی کی شوٹنگ کمیونٹی کے لے۔ انھوں نے بتایا کہ کلب کی نہایت مناسب فیس ہے۔ کلب کی ممبرشپ نہایت سخت جانچ پڑتال اور پینل انٹرویو اور بیک گراؤنڈ چیک کے بعد دی جاتی ہے ۔
تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here