ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز اکتوبر میں ہوگا،20 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا

0
1229

ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز اکتوبر میں ہوگا،20کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا
ضلع کورنگی کھیلوں کا مرکز ہے،تعمیر و ترقی کے ساتھ صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا۔شہر یار گل
پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل غلام محمد خان سے ملاقات میں فیسٹیول کا اعلان
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر کہ دوسرے ہفتے ضلع کورنگی میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا یہ اعلان انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور کمشنر کراچی اسپورتس کمیٹی کے کوارڈینٹر غلام محمد خان سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا،شہریار گل نے ملاقات میں مزید کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریحی سرگرمیاں بھی فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کھیلوں کا مرکز ہے اس ضلع نے ملک کے نامور کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے جن میں سعید انور،توصیف احمد،تسلیم عارف،نسیم حمید اور دیگر شامل ہیں لہذا ہم ایسے اقدامات کرینگے کہ ضلع کورنگی میں اسپورٹس ٹیلنٹ مزید سامنے آسکیں۔شہر یار گل نے کہاکہ ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول میں 20کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ہر ماہ 3کھیلوں کے مقابلوں کا انعقسد کیا جائیگا،پہلے مرحلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ راشد لطیف اکیڈمی کورنگی،فٹ بال ٹورنامنٹ کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر،اور شوٹنگ بال ٹورنا منٹ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی پر منعقد ہونگے انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کا آغاز راشد لطیف اکیڈمی پر کرکٹ فیسٹیول میچ سے ہوگا جو کہ کمشنر کراچی الیون اور چیف سیکریٹری الیون کے درمیان کھیلا جائیگا اور اس میچ میں سول اور فوجی افسران حصہ لیں گے،شہریار گل نے کہا کہ ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرنیوالے اسپورٹس آرگنائزرز کو ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے 30بہترین اسپورٹس آرگنائزرز کو ایوارڈ دیا جائیگا،انہوں نے ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا کوارڈینٹر غلام محمد خان کو نامزد کیا ہے جبکہ ضلع کورنگی کے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان کو اُن کے سب ڈویژن میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس کا نگراں مقرر کیا گیا ہے۔فیسٹیول کی پہلی میٹنگ 25ستمبر2020؁ء کو منعقد ہوگی دریں اثناء غلام محمد خان نے ضلع کورنگی اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے کی خواہش مند اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے انعقاد کے لئے مقامات اور اخراجات کی تفصیل محکمہ اطلاعات آفس بلدیہ کورنگی ملیر ماڈل زون آفس میں محمد ارشد کے پاس 24ستمبرایک بجے دن تک جمع کرادیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here