یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے حصول کی جنگ

0
1113

کراچی باسکٹ بال کلب اور نشتر باسکٹ بال کلب فائنل میں ٹکرائیں گی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ”میں فائنل کی لائن اپ مکمل،آج کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل کے مقابلوں کے فیصلے ہوگئے،پہلے سیمی فائنل میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل اومیگا باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 56کے مقابلے میں 58باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا،فاتح کلب کی جانب سے محمد دانیال22،محمد ریاض18اور جازیب عباسی نے 14جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تیمور ظہیر 20،انس اظہر 19اور ابرار احمد نے 12پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے،دوسرے سیمی فائنل میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عسکری باسکٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی،فاتح کلب کی جانب سے علی چن زیب 21،محمد عباس 15اور اسد علی نے15جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 17محمد انس 12اور محمد ندیم نے 11پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،سید مصنف شاہ،زاہد ملک ظفر اقبال اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ڈاکٹر نعیم،زعیمہ خاتون اور عامر شریف تھے دونوں سیمی فائنل کیب اختتام پر مہمان خصوصی انٹر نیشنل ہاکی کوچ اخلاق احمد نے پلیئر آف دی ڈے KBBCکے محمد دانیال کو لالک جان شہید نشان حیدر ایوارڈ سے نوازااس موقع پر منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان،عبدالناصر،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here