Articles

سازش یا نااہلی نےشہرقائدکواس حال میں پہونچادیااسکافیصلہ اپنےزندہ ضمیرکوسامنےرکھ کرکیاجائے۔

شہرکراچی میں اصل تباہی کی وجوہات غیرمقامی افراد کی بڑی تعداد اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے
کراچی کےساتھ تعصبی سلوک اب کوئی نئی بات نہیں رہی روایت بنتی جارہی ہے۔
صحافی کالم تجزیہ نگار بلاگرالمعروف ”چشتی نامہ سیدمحبوب احمدچشتی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سازش یا نااہلی نے شہر قائدکواس حال میں پہونچادیااسکافیصلہ اپنے زندہ ضمیرکوسامنےرکھ کرکیاجائے ان خیالات کااظہارصحافی کالم تجزیہ نگار بلاگرالمعروف ”چشتی نامہ سیدمحبوب احمدچشتی نےشہرکی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتےہوئےکیا انہوں نےکہا کہ پیارا وطن اس وقت بدترین صورتحال سےگزر رہاہےاورہم سب ایک دوسرےکونیچے دکھانے میں اپنی صلاحیتیں ضائع کررہےہیں پاکستان کوبیرونی نہیں اندرونی مفاداتی طرزفکرسے مزین سوچ سےزیادہ خطرات لاحق ہے۔شہرکراچی میں اصل تباہی کی وجوہات غیرمقامی افراد کی بڑی تعداد اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے ایم کیوایم پاکستان کوعوام کےدرمیان جاناہوگا ڈروخوف کی سیاست سےباہرنکل کراپنےلوگوں کے مسائل کوحل کرناہوگا ساراقصوربلدیاتی نمائندوں ومئیر کانہیں ہےوسیم اخترسے غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن اتنےسانحات ہوئے استعفیٰ پہلےکس نےدیاہےجومیئرکراچی دیتے۔پہلےشہرکراچی میں بلدیاتی ترقیاتی کام کس وجہ سےہوئےاس تاریخی حقیقت کومدنظررکھا جائے کراچی کےساتھ تعصبی سلوک اب کوئی نئی بات نہیں رہی روایت بنتی جارہی ہے صوبے مانگنےوالوں کو کتے کےبچے حرام کاپلاتک کہہ دیاگیا لیکن لمبی خاموشی طاری رہی معافی مانگنے کاعمل بھی یہاں تعصبی ہوگیا شہر قائد کاایڈمنسٹرمقامی اورشہر سےمخلص ہوگاتوشہرمیں کچھ ترقی ممکن ہے بصورت دیگرتختہ مشق بنانےسےکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW