کھیل کے میدانوں پر قبضہ قطعی برداشت نہیں کروں گا،کھیل اور کھلاڑیوں کی ہمیشہ سرپرستی جاری رکھوں گا۔افتخار شالوانی

0
1393

ٹینس،باسکٹ بال اور شوٹنگ بال کے کورٹس کے قیام اور دیگر کھیلوں کی سرپرستی کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت
کمشنر آفس میں یوم آزاد ی کے موقع پر منعقدہ اسپورٹس ایوارڈ کی پر وقار تقریب سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا خطاب
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں مختلف فٹ بال کلبوں کی ٹیمیں جو علاقوں کے نام سے منسوب ہوں گی اُن کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا اور اُن ٹیمیں کو سرکاری اور نجی سطح پر اسپانسر کیا جائیگا اور اس کی سرپرستی کمشنر کراچی آفس کرے گا یہ اعلان انہوں نے پاکستا ن اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور KBBAکے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے یوم آزادی اسپورٹس آرگنازئرز ایوارڈ کی کمشنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر قائد کے 30نمایاں اسپورٹس آرگنائزرکو اُن کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر PSWAکی صدر شاہدہ پروین کیانی،PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی،SOAکے احمد علی راجپوت اور دیگر موجود تھے کمشنر کراچی نے مزید کہاکہ جب سے میں نے بحیثیت کمشنر اپنے منصب کو سنبھالا ہے میں نے اپنے فرائض منصبی میں شامل دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کی ہیں COVIDکی وجہ سے جہاں زندگی کے دیگر شعبے متاثر ہوئے وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مہلک وباسے نجات کافی حد تک ملی ہے انشا اللہ اب جہاں دیگر امور کو بحال کیا گیا ہے وہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بحال کیا جارہا ہے مگر مکمل حفاظتی انتظامات کے تحت آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کو SOP,sکی مکمل پاسداری کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کے کسی بھی کھلاڑی کو اُس کے عروج تک پہنچا نے میں آرگنائزر کا بڑا حصہ ہوتا ہے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کراچی میں باسکٹ بال،ٹینس،شوٹنگ بال کے مختلف کورٹس بنا نے کے لئے کراچی کے 6اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردیئے ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں ایک مقام پر ٹینس کورٹ کو ختم کرکے پارکنگ پلازہ بنا نے کی جو کوشش کی جارہی تھی اس کے خلاف میں نے قانونی جنگ لڑی اور اس میں مجھے فتح حاصل ہوئے اور یہ جنگ میں نے اس لئے لڑی کے اس ٹینس کورٹ سے ملک کو عظیم کھلاڑی میسر آئے ہیں اور جہاں بھی کھیل کے میدانوں پر تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی جائیگی میں اس کے خلاف بھر پور ایکشن لوں گا کمشنر کراچی نے اسپورٹس آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کا نام دنیا کھیل میں بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس شہر سے ایک مرتبہ پھر جہانگیر خان،اصلاح الدین،جاوید میانداد،علی نواز بلوچ،توصیف احمد جیسے کھلاڑی پیدا کریں،تقریر کے اختتام پر کمشنر کراچی نے با آواز بلند 3مرتبہ پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگوائے۔قبل ازیں تقریب کے منتظم غلام محمد خان نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اعلان کیا کہ جو گولڈ میڈل آج یوم آزادی پر کمشنر کراچی کو دیا جانا تھا وہ 6ستمبر کو ایک عظیم الشان تقریب میں دیا جائیگا۔ اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات جن میں بیگم اسماء علی شاہ،ڈاکٹر لبنیٰ،خالد جمیل شمسی،محمد اخلاق،،محمد ارشد،سلیم خمیسانی،انجینئر محفوظ الحق،آصف عظیم، اسماء کوثر،اصغر بلوچ،خالد بروہی،محمد رفیق،اعجاز احمد قریشی،محمد تقی،نوشاد احمد خان،زعیمہ خاتون،زاہد ملک،اورنگزیب سلطان،حمیرہ صدیقی،عروج فاطمہ،عمیر خان،سائم،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،ایم نسیم،اسد عباد علی،شہزاد قاضی،،محمد حیدر خان،ذوالفقار عباس خان،ستارجاوید،احمر پاشا کو کمشنر کراچی نے ایوارڈ دیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here