واٹربورڈ کے عملے نے تعطیلات کے باوجود عید کے تینوں دن مختلف شفٹوں میں کام کیا، ترجمان واٹربورڈ

0
1579

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیربلدیات وچیئر مین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے تعطیلات کے باوجود عید کے تینوں دن مختلف شفٹوں میں کام کیا اور شہر کو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کا نظام بحال رکھا،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے اس دوران واٹربورڈکے جاری آپریشن کی براہ راست نگرانی کی اور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں،واٹربورڈکامرکزی کمپلین سینٹرسمیت تمام ضلعی شکایت مراکز عید تعطیلات کے دوران کھلے رہے،تین دنوں کے دوران درج کرائی گئی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 159 شکایات کے ازالہ کیلئے فوری عملدرآمد یقینی بنایا گیا ،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران واٹربورڈ کے عملے نے مختلف شفٹوں میں کام کرکے شہر کا فراہمی ونکاسی آب کا نظام رواں رکھا، واٹربورڈ کے چیف انجینئرز، واٹر، سیوریج ، بلک اور الیکٹریکل ومکینیکل نے واٹربورڈ کی تنصیبات کے دورے کرکے شہریوں کو دستیاب پانی کی فراہمی کیلئے جاری عمل کا جائزہ لیا اور عملہ کی حاضری چیک کیں ،واٹربورڈ کے تمام راڈنگ، جیٹنگ ،سیورکلینگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس معمول کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی ،بند مین ہولز کوکھولنے اور اوورفلو کے جمع پانی کی نکاسی میں مصروف رہے ، واٹربورڈ کے شکایات مراکز پرشہریوں کی جانب سے 159شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بناکر شکایات کاازالہ کیا گیا ، علاوہ ازیں سرجانی سیکٹر 7اے ،7بی ، 4اے ،7سی اور 5ڈی ،نارتھ کراچی میں محمدشاہ قبرستان ،ناظم آبادتھانہ ،لیاری شاہ عبدالطیف روڈ ،اورنگی گلستان بہار،مرزا آدم خان روڈ لیاری،گول گراؤنڈ ماڈل کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں دھنسنے والی سیوریج لائنو ں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ جمشید ٹاون ،سائٹ ٹاون ، لیاری ، بلدیہ ، لانڈھی ، ملیر ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں واٹربورڈ کے عملے نے ونچنگ مشینوں کے ذریعہ سیوریج لائنوں کی صفائی کی،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے عید سے قبل واٹربورڈ کے تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئر ز کو ہدایات دی تھیں کہ وہ عید تعطیلات کے دوران بھی مختلف شفٹوں میں اپنے ماتحت عملے کے ساتھ متعلقہ علاقوں میں رہیں اور شہریوں کی خدمت جاری رکھیں ، مختلف دفاتر اور تنصیبات میں عید تعطیلات کے دوران تعینات کیئے گئے افسران اور ان کے ماتحت عملے کی فہرستیں ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھیں ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے عید کے ایام میں شہر کی خدمت جاری رکھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here