کے۔ ڈی۔ اے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن عیدالضحی سے قبل ادا کی جائیں

0
1228

کے۔ ڈی۔ اے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن عیدالضحی سے قبل ادا کی جائیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے-ڈی-اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل کے۔ڈی۔اے جناب آصف اکرام صاحب سےمطالبہ کیا ھے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے تحت ادارہ کے آفسران کی ماہ جون 2020 کی تنخواہ اور پینشن عید سے قبل ادا کی جائیں تاکہ ملازمین اور افسران عید پر قربانی کا فریضہ ادا کرسکیں۔ آفیسرز ایسوسی ایشن درخواست کرتی ھے کہ ادارہ کی ریکوری میں اضافہ کے لئے ڈائریکٹر لینڈ جناب آصف علی میمن صاحب کو بھی خصوصی ھدایت جاری کی جاۓ ورنہ ان کا ادارہ سے تبادلہ کرایا جاۓ۔ کیونکہ ڈائریکٹر لینڈ ادارہ کے دفتری امور میں دلچسپی نہیں لے رھے جسکی وجہ سے ادارہ کی ریکوری بُری طرح متاثر ہورہی ہے اور اگر یہی حال رہا تو ادارہ کے ملازمین اور افسران کی تنخواہیں ایک دفعہ پھر 2 سے 3 ماہ تعطل کا شکار ہو جائینگی۔
کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن آپ سے امید کرتی ھے کہ آپ ادارہ اور اسکے ملازمین کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں اور کوشیشوں کو بروکار لائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here