پاکستان ہاکی فیڈریشن نیشنل اسکول ہاکی چیمپئین شپ منعقد کروائے۔ راؤجاوید اقبال

0
1171

سرکاری و نجی اسکولوں میں آرڈیننس کے ذریعے قومی کھیل ہاکی کو لازمی قرار دیا جائے۔
کراچی( اسپورٹس رپورٹر( کاشف احمد فاروقی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نیشنل اسکول ہاکی چیمپئین شپ منعقد کروائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے لاک ڈاؤن اور اس کے بعد کی صورتحال میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سالانہ ایونٹ کیلینڈر کے انعقاد سے آن لائن منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہااسکول ہاکی قومی کھیل ہاکی کے لی نرسری کی حیثیت رکھتی ہے۔اسی نرسری سےکلب،ضلعی و صوبائی،محکمہ جاتی اور قومی ٹیم کو کھلاڑی میسر آئیں گے۔نجی اسکول بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں ان کے لیے اس کھیل کا انعقاد اور ٹیموں کی تشکیل نسبتاً آسان ہوگا۔جبکہ سرکاری اسکولوں کی مقامی سطح پر مختلف ادارے اور حکومت ان کی مدد کرے۔حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے ہاکی کو اسکولوں میں لازمی قرار دے۔ارباب اختیار پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریوں میں اسکول ہاکی کی ڈویلپمنٹ کوبھی لازمی قرار دے اور جو اسکول ہاکی ٹیمیں تشکیل دے کر مقابلہ جات میں شرکت نہ کریں۔ان پر بھاری جرمانے سمیت اسکول کی بندش کے احکامات جاری کیے جائیں۔نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کی طرز پر نیشنل اسکول ہاکی چیمپئین شپ بھی منعقد کروائے۔جو مرحلہ وار ضلعی صوبائی اور قومی سطح پر منعقد ہو۔اس طرح کے مقابلہ جات سے اسکولوں میں ہاکی کا رجحان پیدا ہوگااور نہ صرف ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی بلکہ معاشرتی سطح پر عمومی قوت مدافعت کی بہتری سے کرونا وائرس سمیت مختلف بیماریوں کے مہلک وائرسوں سے بھی بچا جا سکے گا۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اس سلسلے میں حکومت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔کیونکہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی و ترویج ہمارا قومی فریضہ ہے۔اجلاس میں ہاکی کے قومی دن اور پاکستان ہاکیز گلوری اسکول ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کے فیصلوں کا اعلان جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کے بعد کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین رانا مشتاق احمد،صدر زاہد شہاب،جوائنٹ سیکریٹری سید امتیاز الحسن اور دیگر عہدیدار بھی آن لائن موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here