University

جامعہ کراچی: 03 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض

جامعہ کراچی: 03 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میں منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں 03 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگرحاصل کرنے والوں میں نوید الحق(لاء)،اقبال الطاف (کیمسٹری) اور ایس ایم خالد جمال(کمپیوٹر سائنس) شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: بی کام سال اول اور سال دوئم و باہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان.

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام سال اول اور سال دوئم و باہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی کام سال اول کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 25.00 فیصدرہا۔

بی کام سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 17 طلبہ شریک ہوئے جبکہ 09 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب52.94 فیصدرہا۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW