سندھ حکومت فنکاروں کے لیئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔ زاہد رحیم

0
1382

کورونا لاک ڈائوں سے متاثراسٹیج فنکاروں کی مدد کیجائے۔ سلیم آفریدی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فنکار بہت حساس ھوتا ھے وہ دکھ برداشت کرکے بھی دوسروں میں خوشیا ں بانٹتا ھے ۔ کورونا لاک ڈائوں نے کراچی کے فنکاروں بلخصوص اسٹیج کے فنگاروں کے گھروں کے بھی چولہے ٹھنڈے ھوگئے ھیں۔ ان خیالات کا اظہار مشہور ومعروف اسیٹیج فنکار اور کراچی فنکار ایکشن فورم کے سربراہ سلیم آفریدی نے خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی وچیئرمین اور ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ سلیم آفریدی نے خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کی عوام کے لیئے بے لوث، مخلصانہ خاص کر میڈیکل خدمات کو سراہتے ھوئے کراچی کے مخیئر اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ھے کہ زاہد رحیم اور ان کی این جی او کے ساتھ بھرپور تعاون اور سرپرستی کریں تاکہ یہ اور اچھے طریقہ سے غریب ، ضروتمند سفید پوشوں کی خدمت کرسکیں۔ سماجی کارکن زاہد رحیم نے کراچی فنکار ایکشن فورم سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں فنکاروں کی پریشانیوں کو بھی سمجھنا چاہئیے۔ آرٹ اور آرٹسٹ لور کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر ثقافت، کمشنر کراچی اور آرٹس کونسل کراچی کے احمد شاہ سے اپیل کی ھے کہ اسٹیج اور دیگر فنکاروں کے لیئے فوری طورپر کیش ریلیف پیکیج کا ا علان کرکے اور عید سے قبل ان کو ادئیگی کرکے فنکاروں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں اس ملاقات میں خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے فعال کارکن میمون اسلام، محمد شارق انور بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here