یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی نایاب عوام پریشان انتظامیہ سے تلخ کلامی.

0
1633

رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے.
وزیراعظم عمران خان کا رمضان المبارک سے قبل ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان ہوا میں اڑادیاگیا۔
کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا،شہریوں اور اسٹورز عملے میں تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی، اسٹور انتظامیہ اور شہریوں میں تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی ذرائع کے مطابق کے کراچی کے شہری رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور عوام عام دکانوں سے مہنگے داموں چینی خرید کر گزارہ کرنے لگے، ابوالحسن اصفہانی روڈ قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر ۔فرحان ۔علی۔شیراز۔یونس نامی شہریوں نے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تین دن سے یوٹیلٹی اسٹورز کے چکر لگا رہا ہوں، عملے کی جانب سے کبھی کہا جاتا ہے چینی شام کو آئے گی،کبھی کہتے ہیں صبح آئے گی، روز روز کے چکر لگا کر تنگ آگیا ہوں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ چینی یوٹیلٹی اسٹورز میں وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اسٹور عملے اور عام دکانداروں کی ملی بھگت سے عوام تک نہیں پہنچ پاتی اور دکاندار پہلے ہی اسٹورز سے چینی خرید کر ذخیرہ کرلیتے ہیں ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ’یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی ہی نہیں آٹا بھی غائب ہے، عام دکانوں سے چینی 90 روپے اور آٹا 600 روپے کا دس کلو مجبوراً خریدا ہےواضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک سے قبل ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں، چاول، گھی، چینی، آٹا سمیت متعدد اشیا میں سبسڈی دی تھی لیکن عوام عام دکانوں سے مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here