سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کا جے ڈی سی کی جانب سے راشن تقسیم کے انتظامات کا جائزہ

0
1665

جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس سمیت پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار

کورونا کی وباء اور لوک ڈاؤن کے باعث غریب گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار

گھر گھر راشن کی تقسیم میں نظم و ضبط کا بھی خیال رکھا جائے۔ڈاکٹر فاروق ستار

کورونا وائرس کی جنگ ہمیں کسی میدان میں نہیں گھر میں رہ کر جیتنی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے جے ڈی سی کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سراہتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس سمیت پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ کورونا کی وباء اور لوک ڈاؤن کے باعث غریب گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں جسکا خیال رکھنا بہت ضروری ہے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ لاک ڈاؤن اور حکومتی پابندی کا خیال رکھیں گھر گھر راشن کی تقسیم میں نظم و ضبط کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ قانونی خلاف ورزی نہ ہو احتیاط کرنے میں ہم سب کی بھلائی ہے اور رش لگانا نقصان دہ ہے کورونا وائرس کی جنگ ہمیں کسی میدان میں نہیں گھر میں رہ کر جیتنی ہے بار بار کہ رہا ہوں کہ نوجوانوں کی رضاکار فورس تیار کی جائے جو حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گھر گھر راشن تقسیم کرے ۔میں ان تمام مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنکے تعاون سے میں شہر کے مختلف غریب اور متوسط گھرانوں میں راشن پہنچا پا رہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here