ادارہ ترقیات کراچی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی کے امکانات

0
1435

ادارہ ترقیات کراچی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی کے امکانات
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عارضی ملازمین کو رواں سال کے ابتداء سے ہی فارغ کردیا گیا تھا جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین وقتاً فوقتاً وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے کنٹریکٹ کی بحالی کے حوالے سے ملاقاتیں کرتے رہے لیکن مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ رواں ماہ کنٹریکٹ ملازمین نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پر امن احتجاج کا رخ اختیار کیا اور روزانہ کی بنیاد پر سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہوا جس کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے۔ آج کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے پرزور احتجاج کے دوران ڈائریکٹر ایڈمن عبدالقدیر منگی نے کنٹریکٹ ملازمین سے مذاکرات کئے۔ مذاکرات کے دوران ڈائریکٹر ایڈمن نے ملازمین کو درپیش مسائل کے خاتمہ اور کنٹریکٹ کی بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ بلاشبہ عارضی ملازمین کی جدوجہد اور انتھک کاوشوں کے باعث مثبت پیش رفت عمل میں آئی۔ کنٹریکٹ ملازمین نے ڈائریکٹر ایڈمن کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کا سلسلہ فوری طور پر بند کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی اور ڈائریکٹر ایڈمن کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here