لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانہیں گیاتوبہترین لاک ڈاؤن بدترین لاک ڈائون میں تبدیل ہوجائیگا،سیدمحبوب احمد چشتی

0
1409

ضرورت مندوں کوانکے گھروں کی دہلیزتک اشیا خوردنوش پہچانے کی کوئی انقلابی لیکن قلبی سبیل نکالی جائے۔
شاعری وپیغامات کے ذریعے آگاہی وشعورکیساتھ حوصلہ افزائی کرنے پرکنونیرنیوزایکشن کمیٹی عمیرعلی انجم کاکردار بلاشبہ انقلابی طرزفکرکی عکاسی کررہاہے’

کراچی(اسٹاف رپورٹ)ضرورت مندوں کوانکے گھروں کی دہلیزتک اشیا خوردنوش پہچانے کی کوئی انقلابی لیکن قلبی سبیل نکالی جائے لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانہیں گیاتوبہترین لاک ڈاؤن بدترین لاک ڈاؤن میں تبدیل ہوجائیگا ان خیالات کااظہار سینئر صحافی کالم تجزیہ نگاربلاگر ٹائٹل( چشتی نامہ) اور ناظم نشرواشاعت نیوزایکشن کمیٹی سیدمحبوب احمدچشتی نے کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری اس سنگین صورتحال میں لاک ڈاؤن ہونا اشدضروری تھالیکن صوبائی وفاقی حکومتیں سمیت اپوزیشن کاایک پیج پرنہیں ہونا عوام کی بنیادی سہولیات سے محرومی کاسبب بن رہا ہے راشن کی تقسیم کاطریقہ کارمنظم نہ ہونے اورتاخیر ہونے سے صورتحال بہترین سے بدترین ہوجائیگی صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس صورتحال کی سنگینی کودرد دل کیساتھ محسوس کرتے ہوئے بنیادی سہولیات عوام کی دہلیزتک پہونچانے میں اپناانقلابی کردارکریں لاک ڈاؤن کادورانیہ بڑھانے ساتھ راشن کی تقسیم تیزی کیسا تھ یقینی بنائی جائے عوام کومستقبل میں آنے والے ممکنہ معاشی بحران کاسامنا کرناپڑسکتا ہے اس کا تدراک بہت ضروری ہے موجودہ صورتحال میں صحافی اور ڈاکٹرز کیساتھ تمام اداروں نے اپناکردار ادا کیا ہے عوام نے طویل عرصے بعدکرفیونمالاک ڈاؤن دیکھااس وجہ سے اداروں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے منتخب نمائندوں سمیت ارباب اختیارکوعوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے طریقہ کارکا جائزہ لیکرانکو ریلیف دیناہوگامعروف شاعروصحافی مصنف، کنونیر نیوزایکشن کمیٹی عمیرعلی انجم کوان حالات میں اپنی شاعری وپیغامات کے ذریعے آگاہی وشعورکیساتھ حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کوسراہتے ہوئے کہاکہ عمیرعلی انجم کاکردار بلاشبہ انقلابی طرزفکرکی عکاسی کررہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here