ضلع شرقی میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری

0
1812

مہم کی نگرانی چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو بذات خود کر رہے ہیں
مساجد ودیگر عبادت گاہوں کے ساتھ دفاتر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے
یوسی 5،8،21،22،24 اور 27 میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی زیر نگرانی ضلع شرقی میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کی چھڑکاؤ مہم کا عمل سر انجام دیا جا رہا ہے مرحلہ وار علاقوں کے ساتھ مساجد دیگر عبادت گاہوں، دفاتر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی خصوصی مہم کے دوران خصوصی ادویات کا یوسی 5،8،21،22،24اور 27 میں مساجد، دیگر عبادت گاہوں سمیت دفاتر اور علاقوں میں چھڑکاؤ کیا گیا بیت المکرم مسجد گلشن اقبال یوسی 22 میں جراثیم کش اسپرے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ii احمد علی سومرو کی نگرانی میں سر انجام دیا گیا میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت سمیت چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور اور میں کورونا وائرس سے بچاؤ سمیت دیگر جراثیموں کی افزائش روکنے کیلئے ضلع شرقی میں ٹیمیں تشکیل دیکر امور کی انجام دہی کو یقینی بنا رہے ہیں مہم کے دوران بالخصوص مساجد ودیگر عبادت گاہوں سمیت ایسی جگہوں پر جہاں جہاں آمدورفت ہے خصوصی ادویات کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کو محفوظ بنایا جائے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے بیلجئیم کا کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتائج اچھے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بھی انہیں تعاون حاصل ہے انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ آئسولیشن اختیار کر کے ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں لہذا بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ایسٹ احمد علی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ شرقی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جراثیم کش ادویات کا اسپرے اسوقت تک جاری رہے گا جب تک کورونا سے نجات نہیں مل جاتی اس موقع پر انچارج میونسپل سروسز راؤ شمشاد بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here