سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مشکل وقت میں راشن کی تقسیم کو سراہتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار

0
106

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مشکل وقت میں راشن کی تقسیم کو سراہتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا بشیر فاروقی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستانی قوم ،پاکستان آرمی اور ڈاکٹرز سمیت ملک کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے ہر انسان کو سلام پیش کرتا ہوں ڈاکٹر فاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سیلانی ویلیفئر ٹرسٹ کراچی کا دورہ کیا اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین مولانا بشیر فاروقی سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی صورتحال پر مولانا بشیر فاروقی سے گفتگو کی ڈاکٹر فاروق ستار نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دورے پر کورونا وائرس جیسے مشکل وقت میں مستحق افراد کیلئے راشن کی تقسیم کے کاموں کا جائزہ لیا اور سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا بشیر فاروقی کی خدمات قابل ستائش ہیں ہم تمام پاکستانیوں کو مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہو گا اور کوشش کرنی ہوگی کہ کوئی غریب یا مزدور اپنے بچوں سمیت بھوکا نہ سوئے زندہ قومیں اپنے رویے اور عمل کے ذریعے ہر مشکل سے لڑنے کی ہمت رکھتی ہیں پاکستانی قوم ،پاکستان آرمی اور ڈاکٹرز سمیت ملک کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے ہر انسان کو سلام پیش کرتا ہوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here