مساجد،امام بارگاہوں و دیگر عبادت گاہوں پر جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری۔
محکمہ ریسکیو وسطی کے اہلکاروں کو کرونا سے متعلق امور کی انجام دہی سے قبل تربیتی سیشن۔
مختلف یوسیز میں مئیر کراچی وسیم اختر کی معاونت سے چالیس جراثیم کش اسپرے کی گاڑیاں روانہ۔
چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر سے جراثیم کُش اسپرے کی گاڑیوں کو روانہ کیا۔
چیئرمین ریحان ہاشمی کی عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل۔
بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم نے مختلف علاقوں اور مساجد میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ہینڈ بلز تقسیم کئے۔
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دوسرے روز بھی ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری رہا, ریحان ہاشمی نے اپنے زیر نگرانی مختلف مساجد, امام بارگاہوں و دیگر عبادت گاہوں پر پر جراثیم کُش اسپرے کروایا. ریحان ہاشمی نے مئیر کراچی وسیم اختر کی معاونت سے یوسیز کی سطح پر جراثیم کش اسپرے کی چالیس گاڑیوں کا قافلہ روانہ کیا. حراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر کے باہر جراثیم کُش اسپرے سے کیا گیا. اس موقع پر پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی محمد صابر شیخ، چیئرمین میڈیکل کمیٹی سہیل احمد، چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹیشن زین الحق, کمیٹی محصولات مستفیض فاروقی, کونسل اراکین محمد آصف, شمشاد زیدی, مقصود احمد, سراج, یوتھ کونسلر سعد ملک, ٹاؤن ہیلتھ آفیسر خورشید احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے محکمہ ریسکیو کے اہلکاروں کو کرونا سے متعلق امور کی انجام دہی سے قبل تفصیلی تربیت دی. انہوں نے اس کٹھن صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے والے عملے کو زبرست شاباش دی اور انھیں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگہی دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں. انہوں نے بتایا کہ مئیر کراچی کے تعاون سے جہاں بلدیہ وسطی کو جراثیم کش اسپرے کے لیے چالیس گاڑیاں فراہم کی گء ہیں وہیں لیکوئید اسپرے بلدیہ وسطی کروارہا ہے, ہمیں مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے خود کو بھی اس موذی وبائسے محفوظ رکھنا اور آگہی فراہم کرکے عوام کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنانے کی ہر صورت کوشش کرنی ہے. اس سلسلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیسز اور گنجان آباد علاقوں، اندرونی گلیوں اور ندی نالوں کے اطراف خصوصی طور پر اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے دو ہفتوں سے اپنے اپنے علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم میں مصروف عمل ہیں, کرونا وائرس کا تا حال علاج دستیاب نہیں ہوسکا ہے، اس وجہ سے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں اور متاثرہ افراد کو آئیسلویشن سینٹر میں منتقل کریں۔ بعد ازاں بلدیہ وسطی کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم نے ڈائریکٹر ریسکیو داور عباس کی نگرانی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اور مساجد میں عوام کو ہینڈ بل تقسیم کئے۔