خدارا یہ وقت سیاسی دکانیں چمکانے کا نہیں ہے۔نازیہ علی پاکستان کی بیٹی

0
2327
معروف میڈیا پرسن اور کالم نگار نازیہ علی

 

 

 

وزیر اعلی’ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو سراہنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔نازیہ علی
کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں بڑھتی ہوئی پریشانی سے نجات کیلئے دعاگو ہوں۔نازیہ علی
اپنے کالم،ٹی وی پروگرامز اور سیمینارز کے ذریعے کورونا وائرس کی تفصیلات اور احتیاطی تدابیر کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔نازیہ علی

معروف میڈیا پرسن اور کالم نگار نازیہ علی پاکستان کی بیٹی نے اپنے خصوصی بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کالم کے ذریعے کورونا وائرس کی تفصیلات اور احتیاطی تدابیر کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی اور ٹی وی کے مختلف پروگرامز اور شہر کراچی کے مختلف سیمینارز کے ذریعے لوگوں میں کورونا وائرس کی معلومات،احتیاطی تدابیر اور حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کو بھی مثبت قرار دے کر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔ جبکہ وزیر اعلی’ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتی ہوں۔ہمیشہ اپنے قلم یا دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے انسانیت اور امن کا پیغام دیا ہے۔ قلمی آزادی کے ذریعے ملک میں قومیت،مذہب،فرقے اور ہر طرح کے تعصب کو مٹانے کی آرزو ہے۔کورونا وائرس کی وجہ لوگوں میں بڑھتی ہوئی پریشانی سے نجات کیلئے دعاگو ہوں خدارا یہ وقت سیاسی دکانیں چمکانے کا نہیں ہے سیاست سے بالاتر ہو کر وزیر اعلی’ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو سراہنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here